سندھ کے وزیر برائے سماجی بہبود ساجد جوکھیو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے 7 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ساجد جوکھیو نے بتایا کہ صوبے میں 12 ہزار 43 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے، صوبائی کابینہ نے رپورٹ دیکھ کر این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اکیس این جی اوز کو مالی امداد دی ہے، این جی اوز کی رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1961 کے رول کے مطابق این جی اوز رجسٹرڈ ہوتی ہیں، اس میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔
ساجد جوکھیو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطح پر این جی اوز رجسٹرڈ ہوتی ہے۔
Comments are closed.