بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے نسلہ ٹاور پر کشمنر کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف کیس میں 24 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، عدالت نے نسلہ ٹاور پر کمشنر کراچی کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر نسلہ ٹاور کو گرائے، جتنی جلدی ہوسکے ملبہ بھی ہٹائیں اور آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔

اسلام آباد (عمر چیمہ) گزشتہ تین سال کے دوران سپریم…

تحریری حکم نامے کے مطابق 25 اکتوبر کو کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانےکا حکم دیا گیا، کمشنر کراچی نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، کمشنر کراچی عدالتی احکامات پر بحث کرتے رہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  عدالت میں بحث کرنے پر کمشنر کراچی کےخلاف کارروائی کی جائے گی،  عدالت نے کمشنر کراچی کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.