بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے پٹرول ڈیلرز مطالبات کے معاملے پر نااہلی دکھائی، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، پٹرول پمپ بند ہونے سے آج پورا ملک پریشان ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن کردی، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل بھی نااہلی سے بحران بنا دیتی ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول خرید رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، قلت کے ساتھ مہنگا پٹرول، گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نااہل حکمران ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.