گرمی کے ساتھ ہی سندھ کے مشہور شربت تھادل کے اسٹال لگنے لگے۔
گرمی ہو اور تھادل کا ایک گلاس نہ پئیں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ تھادل کے اسٹال گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں کی شاہراہوں پر نظر آنے لگتے ہیں۔
تھادل میں بادام، کھوپرا، خشخش، الائچی اور زیرہ ڈالا جاتا ہے، پہلے اس کو ہاتھ سے ملایا جاتا تھا، اب مشین کا استعمال ہوتا ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر تھادل کی قیمت پر بھی ہوا، پہلے 20 روپے میں بکنے والا تھادل کا گلاس اب 50 روپے کا ہوگیا۔
مسافر اپنی گاڑیاں روک کر اسٹال پر تھادل پیتے بھی ہیں اور اپنے ساتھ پیک کراکے گھر بھی لے جاتے ہیں۔
تھادل پینے والوں کا کہنا ہے کہ اس کو پینے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور اس میں شامل اشیاء معدہ کے لئے بھی مفید ہیں۔
Comments are closed.