صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے موسم کی صورت حال اور تیز بارش کے پیش نظر بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی نے آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیے۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔
Comments are closed.