سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 4 ڈویژن میں ووٹ ڈالے جائیں گے، انتخابی مہم کا وقت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہوگیا تھا۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کےسامان کی ترسیل آج شروع ہوگی، سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع خیرپور،سکھر،گھوٹکی میں پولنگ ہوگی۔
خیرپور، سکھر،گھوٹکی کی 1631نشستوں پر 149امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ جی ڈی اے،جمعیت علمائے اسلام ف،آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
سکھر ڈویژن میں 1482نشستوں پر 6 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے، شہید بےنظیر آباد ڈویژن، سانگھڑ،نوشہرو فیروز میں بھی پولنگ ہوگی۔
شہید بےنظیر آباد ڈویژن کی 1465نشستوں پر 255 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔
لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ میں بھی پولنگ ہوگی۔
مجموعی طور پر 1383 نشستوں پر 4 ہزار 847 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔
لاڑکانہ ڈویژن سےپیپلز پارٹی کے 437 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور خاص، عمرکوٹ، تھر پارکر میں بھی پولنگ ہوگی۔
میرپورخاص ڈویژن میں مجموعی طور پر 160 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، بلامقابلہ کامیاب بیشتر امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں۔
میرپورخاص ڈویژن سے بعض آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔
Comments are closed.