سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو سردی کا چیلنج درپیش ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں متاثرین کے خیموں میں بچے، خواتین اور بزرگ بیمار پڑنے لگے۔
سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے علاقوں میں آج بھی جگہ جگہ پانی جمع ہے اور سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ڈونر کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونر کانفرنس 15 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہوگی جس میں سندھ حکومت بھی شریک ہو کر اپنا مقدمہ پیش کرے گی۔
Comments are closed.