بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے ’پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم‘ بھی کہا جاتا ہے، میں سب سے زیادہ آگے ہے ۔

سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے سات ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے جبکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریباً ساڑھے چھ ہزار ڈالر بنتی ہے ۔ پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے مگر کہیں پیچھے ۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ سب چئیرمین بلاول بھٹو کا وژن اور قیادت ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.