بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ اسمبلی میں پی پی اراکین کیلئے مزیدار ناشتہ

آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اراکین کے لیے سندھ اسمبلی میں ناشتے کی خصوصی تیاری کی گئی۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی پی اراکین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں گرما گرم پراٹھے، چنے، دودھ پتی اور چائے  تیار کی گئی۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

پی پی اراکین کے لیے پراٹھے دیسی گھی سے بنائے گئے جبکہ گرما گرم حلوہ پوری اور انڈوں سے بھی ارکان کی تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.