سندھ کابینہ کی جانب سے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق منصوبے کے تحت 8 ارب روپے کی لاگت سے بسیں خریدی جائیں گی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ڈیزل ہائبرڈ بسیں پہلے مرحلے میں پاکستان کے معاشی حب کراچی اور پھر سندھ کے اندرون شہر حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر میں چلائی جائیں گی۔
Comments are closed.