ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

سمندری طوفان 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا، بھارت میں الرٹ جاری

بھارت میں سمندری طوفان بائپرجوائے کے خطرے پر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ریاست گجرات، مہاراشٹر، گوا اور دیگر ساحلی ریاستوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان بائپرجوائے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرلے گا، ریاست کیرالا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر کے مشرقی اور وسطی حصوں میں 5 روز تک نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.