ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

پی ٹی آئی کے ارکان کو دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو سندھ اسمبلی میں آنے کی دعوت دے دی۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ارکان نظر نہیں آرہے ہیں، انہیں دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے، جس نے قانون ہاتھ میں لیا ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز بس، ایمبولنس، پولیس کی گاڑیوں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بڑے تحمل سے میری تقریر سنی ہے،  ہم کبھی تنقید سے نہیں گھبراتے، اچھی تجاویز آئیں گی تو ہم ان کو شامل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.