اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

سمندری طوفان کا خدشہ: کمشنر کراچی کا بل بورڈز ہٹانے کا حکم

کمشنر کراچی نے سمندری طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر شہر بھر سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

کمشنر کراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی جانیں محفوظ بنانے کے لیے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت تمام تر اشتہاری مواد ہٹایا جائے اور کمزور درختوں کی کٹائی چھٹائی کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے کےایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز، میونسپل کمشنرز کوخط لکھ دیا ہے۔

کمشنر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی پابند کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.