شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی مستقل رکنیت کے لیے ایران نے ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں۔
ایران اپریل 2023 میں تنظیم کا مستقل رکن بن جائے گا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں توسیع سے امریکی اجارہ داری اور واشنگٹن کی سخت گیر پابندیوں کا مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔
سمرقند میں تنظیم کے اس سال ہونے والے سربراہ اجلاس کے سائیڈ لائن پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے متاثرہ ملکوں جیسے ایران اور روس کے درمیان تعلقات سے بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
ایران نے 15 سال پہلے تنظیم میں رکنیت کی درخواست دی تھی جسے گزشتہ سال منظور کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم، دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔
تنظیم میں شامل ملکوں کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا 40 فیصد ہے اور ان ملکوں کی مشترکہ مجموعی داخلی پیداوار دنیا کی 30 فیصد ہے۔
Comments are closed.