بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلیم مانڈوی والا کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر

کڈنی ہلز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا پی ڈی ایم ٹوٹی ہے، یہ اختلافات ہیں،معافی مانگنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا، اگر نوٹس بھیج کر غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگ لیں۔

سلیم مانڈوی والا کی جانب سے بریت کی درخواست احتساب عدالت میں فردِ جرم عائد ہونے سے قبل دائر کی گئی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف کیس نہیں بنتا۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی میرا بطور ملزم کردار ثابت نہیں ہوتا۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریفرنس میں فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.