وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں چیف ویپ مقرر کر دیا ۔
نو منتخب چیف ویپ سلیم مانڈوی والا کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹفکیشن کی کاپی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.