بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلو اوور ریٹ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد

پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کرلیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی، محمد رضوان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.