سندھ کے صوبائی سعید غنی نے غیر قانونی فارم ہاؤسز کے خلاف کارروائی کو عدالتی حکم کے مطابق قرار دیدیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سیاسی کہنا غلط ہے، ریکارڈ کے مطابق گرائے گئے فارم ہاؤسز حلیم عادل شیخ کے نام پر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غیرقانونی فارم ہاؤسز کیخلاف کی گئی کارروائی سپریم کورٹ کے حکم اور ریونیو کے قوانین کے مطابق ہے، جسے سیاسی انتقام کہنا قابل مذمت ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے آپریشن میں مصروف سرکاری ٹیموں پر حملہ کرایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق ملیر میں گرائے گئے فارم ہاؤسز اپوزیشن لیڈر کے نام پر نہیں ہیں، ہوسکتا ہے وہ اُن کے کسی فرنٹ مین کےنام پر ہوں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہاکہ فارم ہاؤسز کی ملکیت سے متعلق دعوؤں کا جواب حلیم عادل شیخ ہی دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی صرف دو فارم ہاوسز کے خلاف نہیں بلکہ مختلف مقامات پر کی جارہی ہے، جو جاری رہے گی۔
Comments are closed.