ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

سعودی مداحوں نے میسی کی تلاش شروع کردی

فیفا ورلڈکپ 2022ء میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا تھا جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں نے کپتان لیونل میسی کو ڈھونڈنا شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا تھا کہ اس دوران کچھ سعودی مداحوں نے میسی کی ٹرولنگ کی۔

سعودی مداحوں نے غیرملکی رپورٹر سے پوچھنا شروع کردیا کہ میسی کہاں ہے؟۔

سعودی مداحوں کے دلچسپ انداز میں میسی سے متعلق پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہورہی ہے۔

امریکی میڈیا کے انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا کہ اس بات کا سیدھا جواب یہی ہے کہ مجھے اس بات کا معلوم نہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.