سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن بھارت بھیج دی۔
اس سے قبل امریکا نے بھی بھارت کو امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان بھیجا تھا۔
دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔
مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کردیا۔
Comments are closed.