سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں 17 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے مقامی ائیر پورٹس کو بین الاقوامی پروازیں رواں ماہ کے بجائے 17 مئی سے بحال کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جن ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے ان پر سفری پابندیاں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.