پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

سعودی عرب میں 3 دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ 

دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے تینوں دہشتگرد سعودی شہری تھے۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے تینوں دہشتگردوں کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے تھے۔ 

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان دہشتگردوں پر ریاست کے خلاف کام کرنے کے الزامات تھے۔ جبکہ ان پر اسلحہ اور بموں کی تربیت بھی حاصل کرنے کے الزامات تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.