سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، جس کے باعث یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگی۔
سابق استاد و ماہر فلکیات قسیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبد اللّٰہ المسند نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 20 جولائی منگل کو ہوگی۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کا اعلان سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرے گی۔
Comments are closed.