سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 590 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 828 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 30 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا کے47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.