سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 252 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 12 اموات سامنے آئی ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19ہزار 395 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12مریض انتقال کر گئے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 179 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہزار 299 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
Comments are closed.