بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 کی دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن میں ردوبدل

مہاجرین کشمیر کے حلقے ایل اے 43 ویلی 4 کی دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن میں رد وبدل کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے نئے نوٹیفکیشن میں حلقے پر ووٹنگ کی دوبارہ آج ہی کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 43 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج 26 جولائی کو ہی کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسر نے پہلے نوٹیفکیشن میں دوبارہ گنتی 27 جولائی کو کروانے کی تاریخ دی تھی۔

اس نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ریٹرننگ افسر کو درخواست ن لیگی امیدوار نسیمہ وانی نے دی تھی۔

اس حلقے پر ہوئے الیکشن میں نسیمہ وانی نے 720 جبکہ پی ٹی آئی کے جاوید بٹ نے 782 ووٹ حاصل کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.