بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی ماہرین نے ڈیلٹا کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

برطانوی ماہرین نے کورونا کی ڈیلٹا قسم کو اس وقت دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

برطانوی جینوم ایکسپرٹ نے کہا ہے کہ ڈیلٹا اپنی شکل تیزی سے تبدیل کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مشکل میں وہ ممالک ہیں جہاں ویکسینیشن کی رفتار سست ہے۔ چین میں کورونا کے جنوری کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 76 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں پابندیوں کے باوجود کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے اور 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ادھر اس خطرناک وائرس کے مرکز بھارت میں ایک دن میں مزید 39 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور 416 اموات ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.