سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار207 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 516 ہوگئی ہے اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار921 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 195 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 643 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.