سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 953 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 301 ہوگئی ہے۔
ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 992 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24گھنٹوں میں 1038 کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.