سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے ریاض سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 1 ہزار 195 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 مریض انتقال کر گئے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 976 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 789 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 414 ہوگئی۔
Comments are closed.