بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے دورہ لندن میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔

حکام کے مطابق معاہدے کا مقصد مقامی پیداوار میں اضافہ اور دونوں ممالک کی دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنا ہے۔

منگل کو برطانیہ کے سیکریٹری دفاع بین والس اور شہزادہ خالد کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر برطانیہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد، برطانوی ایئر چیف مارشل سر مائیکل وگسٹن، سعودی عرب میں تعینات برطانوی سفیر اور ملٹری اتاشی نیل کرومپٹن اور بریگیڈیئر پگوٹ موجود تھے۔

ریاض میں ایک فورم سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں 2030 تک ایک لاکھ ملازمتیں دینے کے خواہاں ہیں۔

سعودی وزیر دفاع نے بعد ازاں شمالی انگلینڈ میں برٹش ایرو اسپیس سسٹمز کا دورہ کیا۔

انہیں یورو فائٹر ٹائیفون ایئرکرافٹ پر بریفنگ دی گئی اور سعودی مسلح افواج کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

سعودی عرب مقامی سطح پر دفاعی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے، وژن 2030 پالیسی کے تحت سعودی عرب تیل پر معیشت کا انحصار کم کرنا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.