بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کی کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارکباد

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ چارلس کو تخت نشینی پر مبارکباد دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ چارلس کی کامیابی اور ملک کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان نے برطانوی ہم منصب کی اچھی صحت کے لیے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا۔

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کنگ چارلس نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھالا تھا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.