بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی تنقید

پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم کی جانب سے اسکواڈ کے اعلان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 اور نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی ٹیم کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکواڈ کے ہمراہ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔

ٹیم کی سلیکشن پر محمد عامر نے چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ ’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن‘۔

محمد عامر نے اس کے ساتھ ہی ہنسنے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

مداحوں  نے بھی محمد عامر کے ٹوئٹ کے بعد انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہیں ہوئے، غلط انفارمیشن ملی ہے شاید۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

اسی طرح اس ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یہی اسکواڈ نیوزی لینڈ میں سہہ فریقی سیریز کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.