بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی حکومت کا پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

سعودی حکومت نے پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی  عرب میں پاکستانی سفیر  کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ 75 فیصد پاکستان، 25 فیصد سعودی عرب میں زیرتعلیم طلباء کے لئے ہے، سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزوں میں توسیع خود کار نظام سے کی جائے گی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلباء ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہوں گے۔

بلال اکبر نے کہا کہ ہر سال طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا، سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانہ کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی کالج یا یونیورسٹی کی شاخ قائم کرنے کی اجاز ت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.