سعودی عرب نے 2022 کے لیےحج کوٹہ جاری کر دیا۔ جدہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سال 10 لاکھ ملکی اور غیرملکی فریضئہ حج ادا کریں گے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جاری کردیا۔ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8 ہے۔ افغانستان کا حج کوٹہ 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770 ہے۔
وزارت حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ برطانیہ کا کوٹا 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504، فرانس9 ہزار 268 ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سالانہ ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.