وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم قرار دیدیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد آمد ہے، ببر شیر واپس آرہا ہے، ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اقامہ کی بنیاد پر نواز شریف کو نکالنا سازش تھی، پارٹی قائد واپس آکر نئے نظام انصاف کا خاکہ دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر لانا ہوگا، ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوران گفتگو عمران خان کو نشانے پر لے لیا اور کہا کہ عمران خان سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کیا نجات دہندہ ایسا ہوتا ہے جو لاشوں پر سیاست کرے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے۔
Comments are closed.