وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، سعد رضوی اور عمران خان کے نظریات کا موازنہ بنتا نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جماعت، اداروں یا کسی فرد پر پابندی کا مقصد اسے خلاف قانون امور سے روکنا ہوتا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ ماضی میں بھی جماعتوں پر پابندیاں لگتی رہیں لیکن کسی اور نام سے پھر آتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندی، قانون ہاتھ میں لینا، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا اسلام اصولوں کے خلاف ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھی ختم نبوتﷺ پر گفتگو کی۔
Comments are closed.