وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے سر سے نکالی گئی کیل کی متاثرہ خاتون کے مفت نفسیاتی علاج کا اعلان کیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ خاتون کی ذہنی نشونما اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لئے علاج کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نفسیاتی علاج کے سیشن متاثرہ خاتون کی مرضی کے مطابق ترتیب دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 8 فروری کو خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، واقعے میں ابتدائی طور یہ پتہ چلا تھا کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی ۔
واقعے کی تحقیقات کے بعد خاتون کا یہ بیان سامنے آیا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، کمرے کے سامنےگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔
دوسری جانب خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ۔
Comments are closed.