hookup Longmeadow black gay hookup my uber hookup daty hookup secure hookup site denver hookup airbnb

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا نے 30 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز جیت لی

سری لنکا نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 4 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3  کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے ہوم گراؤنڈ پر 30 سال بعد آسٹریلیا سے دو طرفہ سیریز جیتی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 258 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

سری لنکا سے چیرتھ اسالنکا نے 106 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

259 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 254 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ وارنر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے کرونارتنے، دھنن جایا ڈی سلوا اور جیفری وینڈرسے نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ تھیکشانا، ہسارنگا، ویلالاگے اور شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 30 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر دو طرفہ سیریز جیتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 24 جون کو کولمبو ہی میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.