cctv grindr hookup tampa hookup Parsippany NJ american hookup lisa wade pdf best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریڈ اور وائٹ بال کے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی کرکٹرز کو ریڈ بال اور وائٹ بال کے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے دو کنٹریکٹ ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ملازمین خاص طور پر نچلے طبقے کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

بجٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے اضافے کی منظوری بھی لی جائے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی ریٹینرشپ میں 25 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو دو الگ الگ کنٹریکٹ ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.