بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا سے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سےگال میں شروع ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، سرفراز احمد، شان مسعود، سعود شکیل اور فہیم اشرف نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی اور حارث رؤف نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد دوسرے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

انجری کے شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے لیے جم سیشن میں شرکت کی، وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.