بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرینا ولیمز ایک اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ

امریکی ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے پہلے ایک اور ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں، برطانیہ کی ایما راڈوکینو نے سنسناٹی اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے دی۔

امریکا میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں سرینا ولیمز اور برطانیہ کی 19 سالہ ایما راڈوکینو کے درمیان یکطرفہ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

ایما نے پہلے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیٹ میں سرینا نوجوان ٹینس پلیئر ایما کی پھرتی کے آگے بے بس رہیں اور ایک پوائنٹ بھی نہ بنا سکیں جبکہ اسٹریٹ سیٹس میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا، سرینا ولیمز

واضح رہے کہ 23 مرتبہ کی گرینڈ چیمپئن 40 سالہ سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

29 اگست سے شیڈول سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ایما راڈوکینو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.