بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر زمان نے نیدر لینڈز کی کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے نیدر لینڈز کی کنڈیشنز کو مشکل ترین قرار دے دیا۔

ایک بیان میں فخر زمان نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کا پلان کیا، ہمارا پلان کام کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹف وکٹ پر کم ہی بیٹنگ کی ہے، صرف خوشی اس بات کی ہے کہ سنچری کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی ملی۔

فخر زمان کا مزید کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے بولرز نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی ، سارا کریڈٹ نیدرلینڈز کو دوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے دو میچز میں یہی کوشش ہو گی کہ میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم 298 رنز بناسکی تھی۔

فخر زمان نے 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یاد رہےکہ دونوں ٹیموں کے مابین باقی دو میچز 18 اور 21 اگست کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.