سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکا کی سریناولیمز اور جاپان کی ناومی اوساکا نے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ جرمنی کی انجیلک کربر شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹونامنٹ میں جاپان کیناومی اوساکا نے پیلی چنکوا کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ امریکا کی سرینا ولیمز نے لورا سیگمنٹ کے خلاف چھ ایک اور چھ ایک سے فتح سمیٹی۔
تین بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن انجیلک کربر امریکا کی برنارڈا پیرا سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ، پیرا نے حریف کھلاڑی کے خلاف باآسانی چھ صفر اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔
مینز ایونٹ میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم اور جرمنی کے الیگزنیڈر زیوریو اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ۔
Comments are closed.