سرگودھا میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو 5 سال قید کی سزا اور جائیداد کی ضبطگی کا حکم دے دیا۔
دہشتگرد یونس کو 24 ستمبر 2019 کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد یونس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد دہشتگرد کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.