بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا: اغواء برائے تاوان کیس میں گرفتار پولیس اہلکار فرار

سرگودھا میں تاجر کو اغواء کرکے تاوان لینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار حراست سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم ظفر تھانہ بھیرہ میں جسمانی ریمانڈ پر حراست میں تھا، غفلت کے مرتکب 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لڑکی کو تحویل میں لیا گیا، طاہرہ گلزار ہجری میں ایک گھر میں کام کرتی تھی۔

آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو 2 اہلکاروں کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کیا تھا،  پولیس اہلکاروں نےایک ہفتہ قبل تاجر کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.