جدید لاہور کے معمار سر گنگا رام کی پڑپوتی نے بھی تاریخ رقم کردی۔
سرگنگا رام عظیم انسانیت نواز اور ماہر تعمیرات تھے، انہیں جدید لاہور کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔
13 اپریل 1851 کو مانگٹانوالہ میں پیدا ہونے والے سر گنگا رام کی پڑپوتی کیشا رام امریکا میں ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔
سرگنگا رام پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر اور ماہر تعمیرات تھے، انہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔
لاہور میں اینگلو انڈین اسٹائل کا گنگا رام اسپتال قائم کیا، عجائب گھر، نیشنل کالج آف آرٹس، جی پی او، ایچی سن کالج اور میو اسپتال کے سر البرٹ وکٹر ہال سمیت کئی تاریخی عمارتیں ڈیزائن کیں۔
سرگنگا رام کی تعمیرات نے لاہور کے حسن کو چار چاند لگا دیے، وہ 10 جولائی 1927 کووفات پا گئے۔
سرگنگا رام کی پڑپوتی امریکی ریاست ورمونٹ سے کم عمر ترین سینیٹر منتخب ہوئی ہیں۔
44 سالہ کیشا رام ہارورڈ کی اعلی تعلیم یافتہ ہیں، سینیٹر کیشا رام نے اپنی ثقافت کو دور دیس میں بھی زندہ رکھا اور شلوار قمیض پہن کر حلف لیا۔
کیشا رام 2009 سے 2016 تک ایوان نمائندگان کی ممبر بھی رہیں، سر گنگا رام کی پڑپوتی کا امریکی سینیٹر بننا ان کی انسان دوستی اور اچھے ورثے کی روشن مثال ہے۔
Comments are closed.