سرکاری ڈیوٹی کو ناں کہنے والا ہڑتال پر بیٹھا سب سے بڑے عارضہ قلب کے سرکاری اسپتال کا جونیئر اسٹاف اسی اسپتال میں پرائیویٹ ڈیوٹی پر پہنچ گیا۔
آج کراچی میں عارضہ قلب کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں جونیئر اسٹاف کی ہڑتال کا دوسرا دن تھا۔
ہڑتال پر بیٹھے اسٹاف نے سرکاری اوقات کار میں کام کا بائیکاٹ کیا اور او پی ڈیز بند رکھیں اور اسپتال کے باہر بیٹھ کر احتجاج بھی کیا۔
تاہم 2 بجتے ہی احتجاج پر بیٹھا یہی اسٹاف اسی اسپتال میں پرائیویٹ ڈیوٹی کرنے کے لیے پہنچ گیا۔
اس دوران سرکاری اوقات کار میں مفت علاج کے آسرے میں آنے والے غریب مریض رُل گئے، پیسے دے کر علاج کروانے والوں کے لیے اسٹاف دستیاب رہا۔
ان مظاہرین نے ہیلتھ الاؤنس، کووڈ الاؤنس اور مستقل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
Comments are closed.