وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری زمینوں پر قبضے اور پولیس مقابلےکے 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
ملزمان کے وکیل لیاقت گبول کا کہنا ہے کہ محمد عمر اور حیدر ممتاز کی 50 ہزار میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان بے گناہ ہیں، اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے رشوت نہ ملنے پر جھوٹے کیس میں ملوث کیا۔
لیاقت گبول نے کہا کہ ملزمان نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے نہ پولیس پر فائرنگ کی، وقوع کے وقت پنجاب میں تھے، خود کو عدالت آکر سرینڈر کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
Comments are closed.