ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئے

پنجاب کے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو 95 فیصد بھر گئےہیں۔

نبیل اعوان نے کہا کہ میو اور سروسز اسپتال کو 30 نئے وینٹی لیٹرزفراہم کررہے ہیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں زیادہ ترمریض آئی سی یو میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لاہورکے تمام اسپتالوں کےایم ایس آفس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ محکمہ صحت کے دفاتر ساتوں روز کام کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا  سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے اور 4300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو 8 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.